دسہرہ تہوار، شہریوں کی بڑی تعداد آبائی مقامات کو روانگی

TOP_16-14

دسہرہ تہوار کے لئے اپنے آبائی مقامات کے لئے روانہ ہونے والوں کی بڑی تعداد کے شہر سے روانہ ہونے کے نتیجہ میںقومی شاہراہ نمبر 65پر بھاری ٹریفک جام ریکارڈ کی جانے لگی ہے۔ دسہرہ تہوار اپنے آبائی مقامات پر اہتمام کے لئے روانہ ہونے والے افراد جو شہر حیدرآباد میں رہا کرتے تھے وہ آج آخری کام کے دن کے ساتھ ہی اپنے اپنے آبائی مقامات کے لئے روانہ ہونے لگے ہیں۔شہر حیدرآباد اور وجئے واڑہ کو جوڑنے والی شاہراہ پر ریکارڈ کئے جانے والے ٹریفک جام کے سلسلہ میں عہدیداروں نے بتایا کہ اسکولوں و تعلیمی اداروں کو 10 اکٹوبر سے تعطیلات کے آغاز کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں شہر حیدرآباد سے مختلف اضلاع بالخصوص پڑوسی ریاست کے لئے روانہ ہونے والے بسوں اور اپنی خانگی گاڑیوں کے ذریعہ روانہ ہوچکے تھے لیکن اب جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی آج 17 اکٹوبر کو آخری کام کے دن کی طرح ریکارڈ کیا جا رہاہے تو سرکاری ملازمین بھی اپنے افراد خاندان کے ذریعہ آبائی مقامات کے لئے روانہ ہورہے ہیں اسی لئے شہر سے روانہ ہونے والی شاہراہوں پر ٹریفک کے ہجوم دیکھے جانے لگے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ پنتنگی ٹول پلازہ ‘ چوٹ اپل منڈل ‘ یدادری بھونگیری ضلع پر گاڑیوں کی طویل قطاریں ہونے کے نتیجہ میں شاہراہ پر ٹریفک جام ریکارڈ کی جانے لگی ہے اور سڑک کے دونوں جانب ہزاروں گاڑیوں کے قطار میں ہونے کے سبب منتظمین اور ٹریفک پولیس عہدیدارو ںکو ٹریفک کو معمول پر لانے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ چوٹ اپل روڈ پر فلائی اوور کے تعمیری کاموں کے نتیجہ میں بھی ٹریف کے مسائل کا اس شاہراہ سے گذرنے والوں کو سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن دسہرہ و دیگر تہواروں کے دوران قومی شاہراہ 65 پر بھاری ٹریفک جام ریکارڈ کی جانے لگی ہے جس کے نتیجہ میں عہدیداروں کو بالخصوص ٹریفک پولیس انتظامیہ کو شاہراہ سے گذرنے والی ٹریفک کے رخ کو تبدیل کرنے کے اقدامات بھی کرنے پڑرہے ہیں۔دسہرہ تہوار کی تعطیلات کے اختتام پر بھی قومی شاہراہوں پر اسی طرح کے ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے اسی لئے عہدیداروں نے مسافرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ واپسی کی بہتر انداز میں منصوبہ بندی کو یقینی بنائیں۔