کرناٹک ۔ تلنگانہ کیلئے 2 ٹی ایم سی پانی چھوڑنے پر رضامند

KARNATAKA-NARYANPUR-DAM-WAT

تلنگانہ حکومت کی درخواست پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک نے نارائن پور ڈیم سے تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ کے لئے دوٹی ایم سی پانی چھوڑنے پر رضامندی کااظہار کیا ہے۔پانی کی اس ہنگامی اجرائی کا آج سے آغازہورہا ہے۔یہ پانی جمعرات کو جورالہ پہنچے گا۔اس سے پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے گی۔