ایک شخص کو 14یونٹ بجلی پر 60,701 روپئے بل وصول

ELECTRICITY-BILL

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے ایک عجیب وغریب واقعہ میں ایک شخص کو 14یونٹ بجلی پر 60,701 روپئے بل وصول ہوا۔اس نے محکمہ بجلی کے عہدیداروں سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔ اے راجاشیم جو ڈائگناسٹک سنٹر چلاتا تھا کو ہر ماہ تقریبا 200روپئے بجلی کا بل وصول ہوتا تھا تاہم اس کو 60,701 روپئے بل وصول ہونے پر صدمہ ہو ا۔اس نے ٹرانسکو کے اسسٹنٹ انجینئر کو اس سلسلہ میں شکایت کی۔