مرکز نے بے روزگاروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے: بنڈی سنجے

BANDI-SANJAY

تلنگانہ بی جے پی کے لیڈرو کریم نگر لوک سبھا کے امیدوار بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے عوام اور بے روزگاروں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے۔ انہوں نے کریم نگر میں منعقدہ انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے کہا کہ وہ مشکل حالات میں کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے فنڈز لا کر ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کریم نگر کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بی جے پی کی کامیابی ضروری ہے۔ انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ مودی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بنیں گے۔