ووٹ ڈالنے کیلئے حیدرآبا دمیں مقیم آندھراپردیش کے عوام کی اکثریت آبائی مقامات روانہ

VOTER-SLIP-780x470

انتخابات میں ووٹ کے حق سے استفادہ کیلئے حیدرآبا دمیں مقیم آندھراپردیش کے عوام کی اکثریت اپنے آبائی مقامات کے لئے روانہ ہوئی۔ان افراد کا ماننا ہے کہ وہ پانچ سال میں ایک بار آنے والے جمہوریت کے تہوار کا حصہ بننا چاہتے ہیں جس کے حصہ کے طورپر وہ ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے اپنے شہروں میں جا رہے ہیں جس کے پیش نظر حیدرآباد سے آندھراپردیش جانے والی ٹرینوں، آر ٹی سی اور پرائیویٹ بسوں میں تمام سیٹیں پُر ہیں۔ حیدرآباد کے بس اسٹانڈس پر بھی عوام کا ہجوم دیکھاجارہاہے۔