ووٹ دینے کے لئے نظام آباد کے دو نوجوان امریکہ سے وطن واپس

InCollage_20240513_233908753-780x470

جمہوری نظام میں ووٹ ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے مجوزہ پارلیمانی انتخابات میں بیرون ملک میں قیام پذیر تارکین وطن اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیلئے کئی میلوں کی مسافتوں کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے اپنے وطن عزیز پہنچ کر حق رائے دہی سے استفادہ حاصل کیا۔ تفصیلات کے بموجب شہر نظام آبادکے ماروتی نگر سے تعلق رکھنے والے تملا بھوپال ریڈی کا بیٹا سائی سدھی ناتھ ریڈی تملا امریکہ میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور بالکنڈہ حلقہ کے بابا پور گاؤں سے تعلق رکھنے والاپوگولا ارون نے سی اے کی تعلیم حاصل کی ہے اور وہ امریکہ میں ڈیلوئٹ میں کام کر رہے ہیں۔سائی سدھی ناتھ ریڈی تملا، پوگولا ارون نے پارلیمانی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے امریکہ سے آئے اور ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ارون کمار نے کہا کہ جب وہ آئندہ چند مہینوں میں ہندوستان آنے والے تھے تاہم انہوں نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے تین ماہ کی تنخواہ چھوڑ کر حق رائے دہی کیلئے لوٹے ہیں۔ یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ بے شمار افراد ووٹ دینے میں کوتاہی کر رہے ہیں۔ ان دو نوجوانوں نے ووٹ کی اہمیت کو اپنی تعلیم اور ملازمت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رائے دہندگان کیلئے ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔