تلنگانہ میں گٹھکہ پر پابندی۔‌احکامات جاری

20240526_154405-780x470

تلنگانہ حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے صحت کے لیے نقصان دہ گٹھکہ پر پابندی عائد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی حکام نے گٹھکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ واضح کیا گیا ہے کہ یہ ضوابط رواں سال 24 مئی سے ایک سال کی مدت کے لیے نافذ العمل ہوں گے۔ کہا گیا ہے کہ گٹھکا اور پان مسالوں میں تمباکو اور نکوٹین کی موجودگی کی وجہ سے پابندی عائد ہے جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر گٹھکا کی تیاری، ذخیرہ اندوزی یا فروخت پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔