ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات کے ہال ٹکٹس جاری

SSC-SUPPLEMENTARY-EXAMS

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ایس ایس سی کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے لیے ہال ٹکٹس جاری کردیئے ہیں۔ جن طلبہ نے امتحان کے لیے درخواست دی ہیں وہ اپنے ہال ٹکٹس ایس ایس سی بورڈ کی ویب سائٹ یا اپنے متعلقہ اسکولس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ سپلیمنٹری امتحانات ریاست بھر میں 3 جون سے 13 جون تک منعقد ہوں گے۔ امتحانات متعلقہ تاریخوں پر صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک منعقد ہوں گے۔