حیدرآباد: عوامی مقامات پر پٹاخے جلانے پر پابندی

BLAST-780x470

حیدرآباد پولیس نے لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے پیش نظر منگل کو عوامی مقامات پر پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ سٹی پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی نے کہا کہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر پٹاخے جلانے پر 4 جون کی صبح 6 بجے سے 5 جون کی صبح 6 بجے تک سختی سے پابندی رہے گی۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ، 1348 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔