راج شیکھرریڈی کے مجسموں کونقصان پہنچانے کی مذمت: شرمیلا

آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے سابق وزیراعلی متحدہ آندھراپردیش وائی ایس راج شیکھرریڈی کے مجسموں پر حملے کرتے ہوئے ان کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں اس طرح کے حملے فسوسناک ہیں۔ کسی بھی حالت میں اس طرح کے غنڈہ گردی کی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہئے۔ یہ بزدلی کے سوا کچھ نہیں۔ راج شیکھرریڈی ایک بہت ہی مقبول لیڈر تھے جو تلگو عوام کے دلوں میں ہیں۔ وہ تلگو عوام کے دلوں میں انمٹ یاد ہیں۔ایسے لیڈر سے بری سیاست منسوب کرنا درست نہیں، جیت اور ہار کو منسوب کرنا مناسب نہیں۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان گھناؤنی حرکتوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
