مسلم ریزریشن پر تلگودیشم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: رام موہن نائیڈو

RAMMOHAN-NAIDU

تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ رام موہن نائیڈو نے دوٹوک انداز میں واضح کردیا ہے کہ آندھراپردیش میں مسلم ریزرویشن پر ان کی پارٹی کے موقف میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی اور اس ریزرویشن کا تحفظ کیاجائے گا۔ انہوں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ کے بعد تلگودیشم پارٹی کا مرکزی وزیر ہوگا،تاحال ہماراکوئی مطالبہ نہیں ہے۔ہمارے تعلقات اتنے مضبوط ہیں کہ ہم مناسب طورپرتبادلہ خیال کے بعد ہی فیصلہ کریں گے ہم کافی خوش ہیں۔ آندھراپردیش کو ترقی دینا ہی ان کی پارٹی کا ویثرن رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش کے عوام کی بھلائی کا فیصلہ ان کی پارٹی نے لیا ہے۔ اس کی مناسبت سے ان کی پارٹی کو بہتر خط اعتماد بھی حاصل ہوا ہے۔نریندرمودی کی مدد سے آندھراپردیش کی ترقی کو یقینی بنایاجائے گا۔اے پی کو ترقی کے لئے پوری مدد مرکز سے مل رہی ہے۔