پولیس نے راجہ سنگھ کو شمس آباد ایرپورٹ پرگرفتار کرلیا

بی جے پی ایم ایل اے گستاخ راجہ سنگھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اُسے اتوار کو شمش آباد ایرپورٹ سے گرفتار کیا۔ میدک فساد کے ایک دن بعد راجہ سنگھ نے کہا تھا کہ وہ میدک کا دورہ کرنے جائیں گے۔ ممبئی سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچنے پرپولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔ کل میں میدک ٹاؤن میں جانوروں کے ذبیحہ سے متعلق دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس جھڑپ میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ۔ آئی جی رنگناتھ اور ایس پی بالسوامی نے حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور میدک میں جھڑپوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بی جے پی اور دیگر ہندو تنظیموں نے شہر بند کی کال دی ہے اور پولس نے سخت انتظامات کئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ایل اے راج سنگھ بھی اس بند میں حصہ لینے والا تھا۔ اسی لئے پولیس راج سنگھ کو پولیس نے شمش آباد ایرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کرلیا۔
