تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے مرکز نے اتوار کو تلنگانہ کے عادل آباد، کمارمبھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال اور راجنا سرسیلا اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریاست کے مختلف مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اگلے سات دنوں کے دوران ریاست میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کے آثار ہیں۔ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزور رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی۔
