تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان

RAIN-HYDERABAD

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے مرکز نے اتوار کو تلنگانہ کے عادل آباد، کمارمبھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال اور راجنا سرسیلا اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریاست کے مختلف مقامات پر 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اگلے سات دنوں کے دوران ریاست میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کے آثار ہیں۔ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزور رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی۔