پرانا شہرحیدرآباد کے سعیدآباد میں پولیس نے ہوٹلوں، پان کے ڈبوں کی اچانک تلاشی لی

ممنوعہ گھٹکا اورگانجہ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے حصہ کے طورپرپرانا شہرحیدرآباد کے سعید آباد میں پولیس نے کل رات دیرگئے ہوٹلوں اورپان کے ڈبوں کے ساتھ ساتھ فاسٹ فوڈ سنٹرس کی اچانک تلاشی لی۔ اس موقع پر پولیس نے کہاکہ ممنوعہ اشیا، جیسے گانجہ، گٹکھا اور دیگر نشیلی اشیا کو فروخت کرنے والوں کے خلاف معاملہ درج کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
