وزیر اعلی تلنگانہ کا دورہ ابراہیم پٹنم، کئی طلبا زیر حراست

REVANTH-REDDY3-780x470

وزیراعلی ریونت ریڈی کے حلقہ ابراہیم پٹنم کے دورہ کے پیش نظرپولیس نے احتیاطی طورپر طلبا یونینوں کے لیڈروں اورکارکنوں کو گرفتارکرلیا۔ ان طلبا نے اچانک ان کی گرفتاری پر حیرت کا اظہار کیا۔ریاست کے مختلف مقامات پر طلبا، ڈی ایس سی گروپ 2اورگروپ3کی ملازمتوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔ وزیراعلی کے دورہ کے موقع پر ان کے امکانی احتجاج کو روکنے کیلئے پولیس نے احتیاطی طورپران کوگرفتار کیا ہے۔