شادی کی بارات میں تلوار کے ساتھ رقص، ایک شخص گرفتار(ویڈیو وائرل)

DANSING-SWORD-MAN-ARRESTED

بارات کے موقع پر تلوار کے ساتھ رقص کرنے پر ایک شخص کو پرانا شہرحیدرآباد میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔اس 42سالہ شخص کی شناخت علاقہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب ؒ سنتوش نگر کے رہنے والے عبدالرحیم کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے تلوار کو ضبط کرلیا۔بارات میں تلواروں کے ساتھ رقص کی اس کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔اس وائرل ویڈیو کی بنیاد پرپولیس نے یہ کارروائی کی۔