مہاتماگاندھی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں چھوٹے سانپ کی موجودگی سے سنسنی (ویڈیو وائرل)

SNAKE-GANDHI-HOSTEL

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقع مہاتماگاندھی یونیورسٹی کے ہاسٹل کے روم میں چھوٹے سانپ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔اس سانپ کو دیکھ کر طلبا پریشان ہوگئے جنہوں نے اس کی ویڈیو اپنے سل فونس میں قید کرلی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔ طلبا نے بتایا کہ یہ سانپ نیلگری بوائزہاسٹل روم میں دیکھاگیا۔ان طلبا نے حکام پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ انتظامیہ سے اس تعلق سے قبل ازیں بھی شکایت کی گئی تھی تاہم اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔