ملاوٹ شدہ بیئر کی محکمہ آبکاری سے شکایت

BEER-BOTTLE

تلنگانہ کے محبوب آباد ٹاون میں ایک نوجوان نے ملاوٹ شدہ بیئر کی محکمہ آبکاری سے شکایت کی۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو میں انیل نامی نوجوان نے کہا کہ اس نے محبوب آباد ٹاؤن میں شراب کی دکان سے 3 بیئر خریدے، جب وہ گھر گیا تو اس میں ملاوٹ کا پتہ چلا۔ اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس نے محکمہ آبکاری کے حکام سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملاوٹ شدہ شراب کو روکیں۔