ڈبل بیڈروم مکانات کا قفل توڑکر زبردستی قبضہ کی کوشش

DOUBLE-BEDROOM-PROTEST

ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ میں تاخیر پر بعض افراد نے قفل توڑتے ہوئے زبردستی طورپر ان مکانات پر قبضہ کی کوشش کی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے امبیڈکرنگرمیں پیش آیا۔اس اچانک واقعہ سے ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی۔ پیشروبی آرایس حکومت کی جانب سے غریبوں کو ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کی اسکیم شروع کی گئی تھی۔ استفادہ کنندگان کا کہنا ہے کہ ان مکانات کی تعمیرپانچ سال پہلے ہوئی تاہم ہنوز ان مکانات کو انہیں الاٹ نہیں کیاگیا۔ برہم افراد نے قفل توڑ کر گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم حکام نے انہیں روک دیا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پچھلی حکومت استفادہ کنندگان کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور کانگریس حکومت کے 7 ماہ گزرنے کے بعد بھی یہ مکانات غریب استفادہ کنندگان کو الاٹ نہیں کئے گئے ہیں۔