بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی

Crime

شہر کے علاقہ بوئن پلی میں شوہر نے بیوی کے چال وچلن پر شک ظاہر کرتے ہوئے اپنی 10 ماہ کی بیٹی اور بیوی کا قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے بموجب آٹو ڈرائیور گنیش اپنی بیوی سپنا کے چال وچلن پر شک کیا کرتا تھا جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان آئے دن جھگڑے ہوا کرتے تھے۔صبح گنیش نے سپنا اور اپنی چھوٹی بیٹی نکشترا کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور اس کے بعد گنیش نے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس بوئن پلی مصروف تحقیقات ہے۔