اے پی: دریائے گوداوری کی سطح آب میں اضافہ۔ دھولیشورم بیریج میں خطرے کا دوسرا الرٹ جاری

GODAVARI-RIVER

دریائے گوداوری کی سطح آب میں اضافہ پر آندھراپردیش کے دھولیشورم بیریج میں خطرے کا دوسرا الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ پانی کی سطح 14.9 فٹ تک پہنچ گئی۔ 14.56 لاکھ کیوسک پانی سمندر میں چھوڑا گیا۔کوناسیما لنکا علاقے دریائے گوداوری کے پانی میں محصور ہوگئے۔ کوناسیما ضلع میں تقریباً 1000 ہیکٹر باغبانی کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ لنکاعلاقوں کے لوگ کشتیوں روانہ ہوئے۔ گوتمی، وششتا ندیوں کی سطح میں بھی اضافہ جاری ہے۔ حکام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آج تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔