بگ باس فیم شیخ محبوب کی سالگرہ پارٹی، شراب کا غیرقانونی استعمال، محکمہ ایکسائز کا چھاپہ

BIG-BOSS-SHAIK-MEHBOOB

محکمہ آبکاری کے اہلکاروں نے گھٹکیسر میں ایک سالگرہ کی تقریب پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں شراب ذخیرہ کرنے کا لائسنس حاصل کئے بغیر اس کے استعمال پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پارٹی کا اہتمام بگ باس فیم شیخ محبوب کی سالگرہ منانے کے لئے کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ایکسائز اہلکاروں نے گھٹکیسر میں واقع دی کانٹینٹ لگژری اسٹے کیشن پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بریزر کی 19 بوتلیں، بڈوائزر بیئر کی 11 بوتلیں، بیلنٹائن وہسکی کی 5 بوتلیں، 5 بوتلیں ایبسولٹ سیٹرون ووڈکا اور ایک بلیک لیبل ایک لیٹر وہسکی برآمد ہوئی۔اس کارروائی کے دوران کولا سدھیر کمار اور شیخ سبحانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اہلکاروں نے شیخ محبوب سے استفسار کیا جس نے بتایا کہ اس کے دوستوں نے اس کے لئے سرپرائز پارٹی دی تھی اور اسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ انھوں نے اجازت لی ہے یا نہیں۔