صدرنشین کرناٹک اردو اکیڈیمی مولانا محمد علی قاضی کا دورہ حیدرآباد

KARNATAKA-URDU-ACADEMY

کرناٹک اردو اکیڈیمی بنگلور کے صدرنشین مولانا محمد علی قاضی حیدرآباد کے دورہ پر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے حضرت ہادی دکن لائبریری اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بارگاہ حضرت پتھر والے صاحب حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے کتب خانہ اور تحقیقی مرکز کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں موجود کتابوں اور مخطوطات وغیرہ کی معلومات حاصل کیں۔ مہمانوں کی جانب سے انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے گلپوشی اور شال پوشی بھی کی گئی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کرناٹک اردو اکیڈیمی بنگلور کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔