حیدرآباد میں شدید بارش ؛ حسین ساگر جھیل سے پانی کا اخراج

Screenshot_20240820-193741_X-780x470

حیدرآباد اور اس اطراف کے علاقوں میں پیر کی رات سے جاری وقفہ وقفہ کی بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں کا پانی حسین ساگر جھیل میں جمع ہورہا ہے جس سے حسین ساگر کی سطح آب لبریز ہوگئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حسین ساگر کی مکمل آبی گنجائش 513.41 میٹر ہے اور صبح 10:40 تک اس جھیل میں پانی کی سطح 513.63 میٹر تک پہنچ گئی تھی جس کے چند دروازے کھول کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔ لوور ٹینک بنڈ اور دیگر علاقوں کے عوام کو چوکس کردیا گیا ہے