ہندوستان خلائی مشن کو فضلہ سے پاک بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے: مرمو

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خلائی فضلے کو خلائی مشنوں کے لیے ایک مسئلہ قرار دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان 2030 تک اپنے تمام خلائی مشنوں کو کچرے سے پاک بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے محترمہ مرمو نے جمعہ کو یہاں بھارت منڈپم میں پہلے قومی خلائی دن کی تقریبات میں شرکت کی قومی خلائی دن گزشتہ سال 23 اگست کو چاند کی سطح پر ‘وکرم’ لینڈر کی کامیاب لینڈنگ کی یاد میں منایا جا رہا ہے اس موقع پر صدر جمہوریہ نے ‘روبوٹکس چیلنج’ اور ‘انڈین اسپیس ہیکاتھون’ کے فاتحین کو ایوارڈ پیش کیے۔
