: سی بی آئی کے جال میں پھنسی بڑی مچھلی، سنجے رائے کے بعد دو ہائی پروفائل گرفتاری

n6309448241726349685301fa79611363f59294aa385c454d85a124ef6fa96a2ffe3e2c56520b1895a38f02

کولکاتہ : سی بی آئی نے ہفتہ کو آر جی کر اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں گرفتار کرلیا۔ سندیپ گھوش کے ساتھ کولکاتہ پولیس کے ایس ایچ او ابھیجیت منڈل کو بھی تفتیشی ایجنسی نے گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کی گرفتاری کے ساتھ ہی ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں اب تک تین لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس معاملے میں پہلی گرفتاری سنجے رائے کی ہوئی تھی۔ ای ڈی کے ساتھ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) پہلے ہی سرکاری اسپتال میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں سندیپ گھوش سے تفتیش کر رہی ہے۔ سی بی آئی نے سندیپ گھوش اور ان کے تین ساتھیوں کو 2 ستمبر کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سابق پرنسپل سندیپ گھوش فی الحال 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں ہیں۔ 9 اگست کو اسپتال کے ایک سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی لاش ملی تھی جس پر زخموں کے سنگین نشانات تھے۔ اگلے دن کولکاتہ پولیس نے ملزم سنجے رائے کو گرفتار کر لیا تھا۔ 13 اگست کو کلکتہ ہائی کورٹ نے اس کیس کی جانچ کولکتہ پولیس سے سی بی آئی کو سونپنے کا حکم دیا تھا۔ سنٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے 14 اگست سے اپنی تحقیقات شروع کی تھیں۔