عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگا کر لڑکی نے خودکشی کرلی

n6309474681726349586271c0c069fbd08755a7c5c891f199c542d9fc4704896b950f4584f5d6f0b972f784

شہر کے چکڑپلی علاقہ میں ایک لڑکی نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ لڑکی کی شناخت ثناء بیگم کی حیثیت سے کرلی گئی جس کی عمر تقریباً 23 سال بتائی گئی ہے۔ ثناء رام نگر علاقہ کی ساکن تھا جو ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھی۔ لڑکی کی خودکشی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور دلخراش اور دل دہلا دینے والا منظر دیکھنے میں آیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگادی۔ سمجھا جارہا ہیکہ لڑکی اسی عمارت میں رہتی تھی۔ تاہم اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوپائی کہ لڑکی اسی عمارت میں مقیم تھی یا نہیں۔ ویڈیو میں ایک چوکیدار کو دیکھا گیا جو لڑکی کو انتہائی اقدام سے روکنے کی کوشش کررہا تھا لیکن چوکیدار اپارٹمنٹ کے نیچے اور لڑکی اپارٹمنٹ کے بالائی حصہ میں تھی۔ لڑکی دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی بلندی سے کود گئی۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کی اور مصروف تحقیقات ہے۔