بی جے پی نے جموں کے لوگوں کے لئے کیا کیا، فاروق عبداللہ کا سوال

n63157894517267482969422620c5867a34513c85fdc56d1450c36e94efe89367e8ec489d8631d097f8162d

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ادھم پور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کیسے کہہ سکتی ہے کہ وہ جموں کی تمام سیٹوں پر برتری حاصل کر کے جیت درج کرے گی۔ ان لوگوں نے جموں کے لوگوں کے لیے کیا کیا ہے؟ جہاں نوجوان بے روزگار ہیں، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کو دیکھنا چاہیے کہ اب جموں ڈویژن میں بھی دہشت گردی بڑھ گئی ہے۔ پھر جموں کے لوگ ان لوگوں کو ووٹ کیوں دیں گے۔اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں این سی کانگریس اتحاد حکومت بنائے گا ۔