ملک کی پانچ ریاستیں کوکو کی پیداوار میں سرِ فہرست

ہندوستان کی چار ایسی ریاستیں ہیں جہاں کوکو کی پیداوار زیادہ ریکارڈ کی جاتی ہے۔ 2026ء میں آندھرا پردیش، کیرالا، کرناٹک اور ٹاملناڈو میں کوکو کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کیے گئے۔ کوکو دراصل ایک بیج کی شکل میں ہوتا ہے جو چاکلیٹ اور دیگر اشیاء کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ 2026کے دوران آندھرا پردیش میں 14.40 ہزار میٹرک ٹن کوکو کی پیداوار کی گئی ، کیرالا میں 12.17 ہزار میٹرک ٹن، کرناٹک میں 4.44 ہزار میٹرک ٹن اور ٹاملناڈو میں 3.31 ہزار میٹرک ٹن کوکو کی پیداوار ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوکو کی پیداوار میں آندھرا پردیش اور کیرالا کو دیگر ریاستوں پر سبقت حاصل ہے۔ عام طور پر جنوبی ہند کی ریاستوں میں اس کی پیداوار ہوتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی موسمی حالات کوکو کی پیداوار کیلئے سازگار ہیں۔ 2026ء کے دوران کوکو کی پیداوار کے سلسلے میں اگرچہ کئی ریاستوں نے بہتر مظاہرہ کیا لیکن ان میں آندھرا پردیش، کیرالا ، کرناٹک اور ٹاملناڈو سرِ فہرست ہیں ۔ چاکلیٹ اور دیگر اشیاء کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا یہ بیج نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بیرونِ ممالک میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی پیداوار کا انداز بھی مختلف ہے اور کاشت کاروں کو زیادہ آمدنی حاصل ہوتی ہے۔
