نوٹری دستاویزات کے رجسٹریشن کیلئے خصوصی مہم کا منصوبہ

ریاستی حکومت نوٹری کی ہوئی غیر رجسٹریشن دستاویزات کے خلاف خصوصی مہم چلانے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ غیررجسٹرڈ دستاویزات پراسٹامپ لگائی جائے گی اوران دستاویزات کی تصدیق(ویلڈیٹ) کی جائے گی۔ اس کارروائی کے ذریعہ حکومت تصدیق شدہ دستاویزات سے آمدنی کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں انہیں کارآمدبنانے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔ فروخت کا معاہدہ، سیل ڈیڈ کے ساتھ دیگر شواہد کو نوٹری کیاجاتاہے۔اس طرح نوٹری کی ہوئی غیررجسٹرڈ لاکھوں دستاویزات ہیں۔ نوٹری دستاویزات کے خلاف ایک خصوصی مہم چلانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ جس طرح ٹریفک چالانات کیلئے مہم چلائی جاتی ہے اس مہم کے دوران غیرمجاز دستاویزات کو بھی باقاعدہ بنانےپرغورکیاجارہاہے۔ حال ہی میں ریاست کے عہدیداروں کا ایک وفدمہاراشٹراپہنچ کر وہاں کے اسٹامپ اینڈرجسٹریشن نظام کامطالعہ کیا ہے۔ اس کی بنیادپرتلنگانہ میں بھی تبدیلیاں کرنے کی عہدیداروں نے رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیاہیکہ مہاراشٹرا کے طرزپراسٹامپ اینڈرجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تحت لیز اور کرایوں کے معاہدوں کی ای رجسٹریشن، خریدوفروخت اور دیگر معاہدوں سے متعلق ای رجسٹریشن کو متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ابھی تک سیل، گفٹ، رہن، ترقی لیز کے معاہدوں سے اسٹامپ ڈیوٹی سے تقریباً 70 فیصد آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ پاس بکس کاپی رائیٹس، اشتہارات، فلمی اداروں کے معاہدے، کارپوریٹ اشتہارات، رئیل اسٹیٹ اشتہارات کے معاہدے ابھی تک غیرقانونی انداز میں کئے جاتے ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی اسٹامپ ڈیوٹی کی صورت میں حکومت کو کوئی آمدنی نہیں پہنچاتے۔ انہیں بھی حکومت کے آمدنی کا حصہ بنانے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔
