ایس ڈی پی آئی کے ریاستی لیڈروں پر مشتمل وفد کا داونگیرے فساد متاثرہ علاقوں کا دورہ

n6323302991727222998400ec1bba8e351394253da6d9b3ad1bfd8cd28fa6dfb58e4b5a45bf0f24c6c6b3a2

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کے ریاستی جنرل سکریٹریان افسر کوڈلی پیٹ اور اڈوکیٹ مجید خان کی قیادت میں ایک وفد نے دوانگیرے شہر میں بدامنی پھیلانے والے عوامل کی تحقیقات کے لیے دوانگیرے میں فساد متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وفد کو معلوم ہوا اور اس پر وفد نے گہرے تشویش کا اظہار کیا کہ پولیس فساد روکنے میں ناکام ہوئی ہے اور اصل مجرموں کے بجائے بے گناہ افراد کی گرفتار ی کی جارہی ہے۔ دورے کے دوران وفد نے داونگیرے کے ایک ممتاز وکیل اڈوکیٹ رضوی خان سے ملاقات کی تاکہ غلط طریقے سے حراست میں لیے گئے لوگوں کے لیے قانونی مدد فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ اڈوکیٹ رضوی خان نے بے گناہ قیدیوں کے تمام مقدمات کو بذات خود نمٹانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وفد میں ایس ڈی پی آئی داونگیرے ضلعی نائب صدر ریاض احمد، ضلعی جنرل سکریٹری فیاض احمد اور محمد محسن، ضلعی خزانچی طاہر حسین، ضلعی کمیٹی کے رکن منصور میڈیکل اور دیگر مقامی قائدین شامل تھے.