پاکستان کرکٹ میں دھماکہ، بابراعظم نے اچانک چھوڑی کپتانی، جانئے کیا ہے اس کی وجہ؟

n6334296441727877362337c58ff4e5738b4a3dbd7e2a01c23bb9f92dd860877711702d982b5f1558517642

تنازعات میں گھری پاکستان کرکٹ ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ اس بار بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ کر پوری دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف مبذول کرائی ہے۔ بابر اعظم نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ بابر کی کپتانی چھوڑنے کی ایک وجہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی خراب کارکردگی بھی ہے۔ بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ بابر نے سوشل میڈیا پر اس بارے میں ایک طویل پوسٹ لکھی ہے۔ بابر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا: میں آج آپ کے ساتھ ایک اہم خبر شیئر کر رہا ہوں۔ میں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نے گزشتہ ماہ ہی پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو اس بارے میں آگاہ کردیا تھا۔ بابر اعظم مزید لکھتے ہیں کہ اس ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں کپتانی چھوڑ کر اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کروں ۔ کپتانی کا تجربہ اچھا تھا لیکن اس سے کام کا بوجھ بڑھ گیا تھا۔ میں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ بیٹنگ سے لطف اندوز ہونا اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں … آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ۔ بتادیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کو پار نہیں کر سکی تھی۔ پاکستان کو گروپ میچ میں نہ صرف ہندوستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ میزبان امریکہ کے ہاتھوں بھی ہار برداشت کرنی پڑی تھی۔ خیال رہے کہ بابر اعظم نہ صرف اپنی کپتانی بلکہ خراب فارم کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان ظہیر عباس نے ایک روز قبل کہا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کر دینا چاہیے۔