سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں پانچ اراکین اسمبلی کو نامزد کرنے کے اختیار کو چیلنج کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں پانچ اراکین اسمبلی کو نامزد کرنے کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیار کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کو آج خارج کر دیا اور عرضی گزار کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا جسٹس سنجیو کھنہ اور پی وی سنجے کمار کی بنچ نے رویندر کمار شرما کی عرضی پر کہا کہ وہ اس معاملے پر غور کرنے کے لیے تیار نہیں ہے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا "بہت سے معاملات میں جہاں ہم نے پہلی بار (ہائی کورٹ سے پہلے) غور کیا، ہمیں پتہ چلا کہ بہت سی چیزیں رہ گئی ہیں۔
