بینک نے خاتون کو فون کرکے بلایا، دوڑی دوڑی پہنچی وہاں، نظارہ دیکھ کر پھٹی رہ گئی آنکھیں

1000194170

مودی نگر تھانہ علاقہ سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ بینک آف بڑودہ کی صارف ایشا گوئل نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بینک لاکر سے 50 لاکھ روپے کا سونا اور چاندی غائب ہو گیا ہے۔ ایشا گوئل کو بینک سے کال موصول ہوئی تھی، بینک نے انہیں آکر اپنا لاکر دیکھنے کیلئے کہا تھا۔ اس کے بعد وہ اپنے شوہر اور سسر کے ساتھ بینک پہنچی۔ اندر گئی تو دیکھا کہ اس کا لاکر ٹوٹا ہوا تھا اور اس میں کچھ نہیں تھا۔ پورا لاکر خالی تھا۔ خاتون نے بتایا کہ اس میں 40-50 تولہ سونا اور 50-60 تولہ چاندی کے زیورات تھے۔ ایشا گوئل نے بتایا کہ انہیں آج صبح بینک سے فون آیا کہ ان کا لاکر کھلا ہوا ہے۔ جب وہ بینک پہنچی تو دیکھا کہ اس کا لاکر کھلا ہوا تھا اور اس میں رکھا سونا چاندی غائب تھا۔ اس کے بعد واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ایشا گوئل نے کہا کہ اس واقعہ کے حوالے سے بینک ملازمین سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کسی قسم کی معلومات دینے کو تیار نہیں ہیں۔ ہمیں بینک سے ہی بلایا گیا تھا اور جب ہم یہاں آئے تو بینک والے خاموش ہیں۔ خاتون کے شوہر انکش گوئل نے کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ اتنی قیمتی اشیاء کا غائب ہونا تشویشناک ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پولیس جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے۔ اس بینک میں ہمارا 20-25 سال پرانا اکاؤنٹ ہے۔ ہم نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ بینک کے اندر موجود لاکر سے ہمارا سونا غائب ہو سکتا ہے۔ یہاں بینک ملازمین کچھ نہیں بتا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ دیکھ لو ۔ وہیں لاکر میں رکھے چاندی اور سونے کی قیمت تقریباً 50 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس واقعہ نے بینک کے سیکورٹی سسٹم پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ فی الحال پولس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ پولیس نے کہا کہ شکایت اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس معاملے میں جانچ کی جارہی ہے۔ بینک ملازمین نے اس واقعہ پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔