آدھی رات کو معشوقہ سے ملنے پہنچا عاشق، گھر سے نکلتے وقت کربیٹھا ایک غلطی، پھر تباہ ہوگیا سب کچھ

اترپردیش کے چندولی سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک عاشق آدھی رات کو اپنی معشوقہ سے ملنے اس کے نانیہال جا پہنچا۔ دونوں کی ملاقات ہوئی اور وہ گھر سے نکل رہا تھا لیکن اس سے ایک غلطی ہو گئی۔ جو اس کو اتنی بھاری پڑگئی کہ اس کا سب کچھ تباہ ہو گیا۔ لڑکے کے گھر والے صدمے میں ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ واقعہ چندولی کے بلوا تھانہ علاقے کے پھلواریہ گاؤں میں پیر کی دیر رات پیش آیا۔ یہاں ہردے پور گاؤں کا رہنے والے 12ویں کلاس کا طالب علم دھیرج (18) کا گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ لڑکی نویں جماعت کی طالبہ ہے۔ گھر والوں کو دونوں کے درمیان یہ رشتہ منظور نہیں تھا۔ لڑکی کچھ دن پہلے پھلواریہ میں اپنے نانیہال آئی تھی ۔ پھر پیر کی رات دھیرج بھی اپنی گرل فرینڈ سے ملنے پہنچ گیا ۔ تاہم اس کے نکلتے وقت نانیہال والوں اس کی خبر ہوگئی۔ انہوں نے دھیرج کو پکڑ کر بے رحمی سے مارنا شروع کر دیا اور پیٹ پیٹ کر نیم مردہ کر دیا۔ اس کے بعد اس کے گھر والوں کو فون کیا گیا ۔ بتایا کہ آپ کے لڑکے کو یہاں پکڑ لیا ہے ۔ اس کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ دھیرج کو چاہنیا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا۔ اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ بلوا تھانہ انچارج رگھوراج نے بتایا کہ مرنے سے پہلے نوجوان نے پولیس کو بیان دیا تھا۔ مارپیٹ کرنے والوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق اس معاملے میں چار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لڑکے کی پٹائی میں شامل کچھ ملزمین نشے میں تھے۔ پولیس نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
