باغ عنبرپیٹ کے بتکماں کنٹہ کا حیڈرا نے کیا دورہ، عوام میں خوف کاماحول

n63906150617314984049200583571dd837385809e8d8673217c0491eb6c88f7fb6f67ae38d688e764d3ffc

حیدرآباد کے باغ عنبرپیٹ میں واقع بتکماں کُنٹہ کاحیڈراکے کمشنراے وی رنگاناتھ نے بدھ کے روزدورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرجھیل پرقبضے کے مسئلہ پرمقامی عوام سے گفتگوکی۔جب مقامی افرادنے یہ سوال کیاکہ آیاان کے مکانات منہدم کردیئے جائیں گے، تو کمشنرنے واضح کیاکہ مکانات یا رہائشی علاقوں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔کمشنرنے مزیدکہاکہ بتکما کُنٹہ کی بحالی کا کام دو مہینوں میں مکمل کرلیاجائےگااوریہ کام موجودہ پانچ ایکڑ رقبے تک محدود رہے گا،جس سے رہائشی علاقوں کوکوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔اس دوران کانگریس کے سینئر قائد وی ایچ نے بتایا کہ ماضی میں بھی بتکماں کُنٹہ پرقبضہ کی شکایات کی گئی تھیں۔ احتیاطی تدابیرکے طورپرعلاقے میں بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی ناخوشگوارواقعہ سے بچاجاسکے۔