مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے خاتون کو بچایا

n63906150817314984898805e3342321eede30b7c7d9f17e0788bf7f79b1b9267d8fb778981002d3f62d122

کریم نگر میں مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے کمارنے یہاں ایک خاتون کی جان بچائی جوایک چلتے ٹرک کے قریب گرپڑی تھی۔حضورآبادکے اے سی پی سرینواس جی کے مطابق ایک ٹرک،کریم نگرسے حضورآباد کی سمت جارہاتھا۔ایک خاتون موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پرسوارتھی، یہ بائیک ٹرک کے قریب سے گذررہی تھی اس دوران موٹرسیکل پرسوارخاتون،گرپڑی اوراس کے بال چلتے ٹرک کے پچھلے حصہ کے ایک راڈمیں پھنس گئے۔یہ واقعہ کریم نگر سے 25کلو میٹر دور موضع سنگاپور میں پیش آیا۔ خاتون کے بال(زلف)چلتے ٹرک کے ایک راڈ میں پھنس گئے جس پر ڈرائیور نے اس ٹرک کو فوری طور پر روک دیا۔اچھی خبر یہ ہے کہ خاتون کو زخم نہیں آئے۔ مرکزی وزیر جو دورہ پر حضور آباد منڈل جارہے تھے، نے اس واقعہ کو دیکھتے ہی ڈرائیور کو اپنی گاڑی روکنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر خاتون کو بحفاظت باہر نکالیں۔ خاتون کو بچالیا گیا اور ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔