پشپا2 کا ٹریلیر نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب

اللوجن اسٹارر فلم پشپا 2: دی رول بڑی ریلیزکے لیے تیار ہے، جو 5 دسمبر 2024 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں متعدد زبانوں میں ریلیزکی جائے گی۔ فلم کا ٹریلرگزشتہ روز شام پر ریلیز ہوا اور 24 گھنٹوں کے اندر100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا، جو اسے اتنے کم وقت میں یہ سنگ میل عبورکرنے والا پہلا بھارتی ٹریلر بناتا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری سوکمارکررہے ہیں اور یہ مائی تھری مووی میکرزکے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ اللوجن، رشمی کا مندنا، اور فہد فاضل جیسے ستارے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ موسیقی دیوی سری پرساد نے ترتیب دی ہے، جس میں تھمن اور سم سی ایس جیسے موسیقاروں نے بھی تعاون کیا ہے۔ پشپا 2 کے لیے شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر نئے ریکارڈ بنائے گی۔ یادرہے کہ پشپا 2 کا ٹریلر گزشتہ شام پٹنہ میں ریلیز کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی اس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔
