سیما حیدر کے بعد ہندوستان میں ایک اور پاکستانی دلہن، پیار میں کر بیٹھی سرحد پار، اب کررہی کس کا انتظار؟

سیما حیدر کے علاوہ ہندوستان میں ایک اور پاکستانی دلہن موجود ہے۔ وہ تین ماہ پہلے محبت کی خاطر ملک کی سرحد پار کر بیٹھی تھی۔ وہ ہندوستان پہنچ کر اپنے عاشق کے ساتھ خوشی خوشی رہنے لگی۔ لیکن اب اسے ہندوستان اور ضلع چورو کا ریگستان اتنا پسند آگیا ہے کہ وہ یہاں سے کہیں جانا نہیں چاہتی۔ حالانکہ اسے اپنے سسرال میں رہنے کے لیے طویل مدتی ویزا کی ضرورت ہے۔ فی الحال مہوش کے ویزے میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ اب وہ طویل مدتی ویزا کے لیے اپلائی کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان کے شہر لاہور کی رہنے والی 25 سالہ مہوش کو راجستھان کافی پسند آرہا ہے۔ وہ چورو کے گاؤں پتھیسر میں دو بچوں کے باپ رحمان سے شادی کر کے اب یہیں رہنا چاہتی ہے ۔ مہوش نے اپنے ویزے کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کرالی ہے اور اب وہ ہندوستانی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ویزا کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کے بعد وزارت داخلہ کی ایک ٹیم بھی چورو کے گاؤں پتھیسر پہنچی۔ 3 ماہ کی ویزے کی مدت پوری ہونے کے بعد مہوش نے اپنے ویزے میں 6 ماہ کی توسیع کروائی ۔ اب وہ طویل مدتی ویزا کے لیے اپلائی کرے گی۔ ادھر رتن نگر پولیس بھی مہوش پر مسلسل نظر رکھے ہوئی ہے۔ مہوش اس وقت رحمان کے ساتھ اپنے سسرال میں رہ رہی ہیں اور رحمان کا اپنی پہلی بیوی سے کیس چل رہا ہے۔ رحمان کی پہلی بیوی فریدہ اپنے بچوں کے ساتھ مائیکے بھادرا میں اپنے گھر میں رہ رہی ہے۔ بتدیں کہ مہوش پاکستان کے شہر لاہور کی رہنے والی ہے ۔ جب وہ 2 سال کی تھی تو اس کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا اور تقریباً 15 سال پہلے اس کے والد ذوالفقار کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔ 12 سال پہلے وہ اپنی بہن سہیما کے پاس اسلام آباد آگئی تھیں۔ جہاں اس نے 2 ماہ تک بیوٹی پارلر کا کام سیکھا۔ وہ گزشتہ 10 سالوں سے بیوٹی پارلر میں کام کر رہی ہے۔ سال 2006 میں اس کی شادی بادامی باغ کے ایک شخص خرم شہزاد سے ہوئی تھی۔ اس کے پہلے شوہر سے دو بیٹے ہیں جن کی عمریں 12 سال اور 7 سال ہیں۔ شادی کے بعد اس کے پہلے شوہر نے اسے چھوڑ دیا اور دوسری شادی کر لی۔ مہوش کی اپنے پہلے شوہر سے 2018 میں طلاق ہو گیا تھا ۔ جب وہ اکیلی رہ رہی تھی تو اس دوران سال 2020 میں اس کی شناسائی چورو کے گاؤں پتھیسر کے رہنے والے 30 سالہ رحمان سے ہوئی ۔ دونوں موبائل پر باتیں کرنے لگے اور ان کی محبت پروان چڑھنے لگی۔ اپنی بہن اور بہنوئی سے بات کرنے کے بعد مہوش نے رحمان کو شادی کی پیشکش کی۔ پرپوز کرنے کے تین دن بعد 2022 میں مہوش نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رحمان سے شادی کر لی۔ اس وقت رحمان کویت میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار کر رہا تھا۔ سال 2023 میں مہوش عمرہ پر گئیں جہاں رحمان بھی پہنچ گیا اور دونوں نے مکہ میں شادی کرلی۔ چورو کے رتن نگر تھانے کے تحت گاؤں پتھیسر کا رہنے والا رحمان کویت میں ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہے۔ رحمان دو بھائیوں میں بڑا ہے اور اس کا چھوٹا بھائی سلیم گاؤں میں رہتا ہے اور کھیتی باڑی اور کرانہ کی دکان چلاتا ہے۔ رحمان کے والد علی شیر مویشی پالتے ہیں اور کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ رحمان کی شادی بھدر کی فریدہ سے 2011 میں ہوئی تھی۔ رحمان کے دو بچے ہیں۔ شادی کے بعد رحمان کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہو گیا۔ فی الحال فریدہ اپنے مائیکے بھادرا میں رہی رہی ہے۔ مہوش 25 جولائی 2024 کو اپنے خاندان کے ساتھ اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھی۔ گھر والوں نے اسے واگہہ بارڈر پر اکیلا چھوڑ دیا جہاں پاکستان آرمی اور انڈین آرمی نے اس کے دستاویزات کی تصدیق کی۔ سرحد پر کھڑے اس کے سسرال کے لوگ اسے ایک نجی گاڑی میں پتھیسر گاؤں لے آئے۔
