بہار میں فنگس کا اثر! دو روز میں سردی کی لہر مزید بڑھے گی

n64168565417331334745802ab3beeda82c07438ddd3688db23cd17fa4f4e64b5fa683915edc651410185b0

بہار میں سردی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آئندہ دنوں میں شدید سردی پڑنے والی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ آئندہ 4 سے 5 روز میں موسم میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ ایسے میں لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔سائیکلون فنگل کے باعث پیر کے روزآسمان ابر آلود رہے گا ۔لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ منگل کے روز شدید دھند کے ساتھ سردی کی لہر کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق روہتاس کا ڈہری سب سے زیادہ سرد رہا۔ یہاں درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بہار میں سردی کی وجہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہے۔ اس کے علاوہ فنگل طوفان کا اثر بھی نظر آرہا ہے۔ حالانکہ اس طوفان کا اثر براہ راست نہیں ہے، کیونکہ یہ خلیج بنگال کے جنوب مغربی حصے میں پیدا ہوا ہے۔ اس کا اثر خاص طور پر جنوبی ہندوستان میں نظر آرہا ہے۔ جنوبی ہندوستان کے تامل ناڈو اور کیرالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔راجدھانی پٹنہ کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ پر نظر ڈالیں تو موسم میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ پٹنہ واقع ہوائی اڈے کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.1 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 14.6 ڈگری رہا۔ اس کے علاوہ مظفر پور میں کم از کم درجہ حرارت 15.1 ڈگری، دربھنگہ 14، بھاگلپور 13.7 اور گیا میں 13.1 ڈگری ، بیگوسرائے میں درجہ حرارت 15.9 ڈگری تھا، لیکن صبح سے ہی دھند چھائی ہوئی تھی۔ دھند کے باعث حد نگاہ صفر تھی۔