ضعیف العمری اور سیکورٹی پنشن کو 400 سے بڑھا کر 1500 کر دیں گے : تیجسوی یادو

آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تمام سیاسی جماعتوں نے شروع کر دی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنا ایجنڈا بنانا شروع کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد جمعہ 6 دسمبر کو بڑا اعلان کیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے بیگوسرائے میں کہا کہ اگر حکومت بنتی ہے توضعیف العمری منصوبہ اور سوشل سیکورٹی پنشن اسکیم میں اضافہ کیا جائے گا۔تیجسوی یادو کارکن درشن و سمواد یاترا کے تیسرے مرحلے پر ہیں۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کارکن درشن اور سموادیاترا کے لیے بیگوسرائے میں ہیں۔ اس دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضعیف العمری پنشن اسکیم ہو یا سوشل سکیورٹی اسکیم کے تحت پنشن، اس وقت حکومت ایسے مستحقین کو 400 روپے ماہانہ پنشن دیتی ہے ۔تیجسوی یادو نے سمواد یاترا کے پہلے مرحلے میں متھیلانچل کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے عوام سے کہا تھا کہ اگر حکومت بنتی ہے تو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے متھیلانچل کی ترقی کے لیے متھیلانچل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا تھا۔
