ہمیں امید نہیں تھی … دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر الیکشن پر کیا بڑا انکشاف، وجہ بھی بتائی

n64246792417336185529988ae6b314a15c3bec1face8e246b878de133cf2ab12d6b1a37608d43d67064955

مہاراشٹر میں جس طرح سے مہایوتی کی جیت ہوئی ، اس سے بہت سے لوگ حیران ہیں۔ شرد پوار، ادھو ٹھاکرے اور کانگریس لیڈروں کو یہ بات ہضم نہیں ہو پا رہی ہے۔ ای وی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ تو کیا مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو اتنی بڑی جیت کی امید تھی؟ اس پر خود فڑنویس نے راز کھولا ہے ۔ فڑنویس نے CNBC-TV18 انڈیا بزنس لیڈر ایوارڈز (IBLA) میں کہا کہ ہم 90 فیصد سیٹیں جیتیں گے، اس کی توقع نہیں تھی۔ پوری پارٹی کو اس کی امید نہیں تھی۔ دیویندر فڑنویس نے اس کے لیے مہاراشٹر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت نہ صرف بے مثال ہے بلکہ اس سے ہماری ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے۔ مہایوتی حکومت کی تشکیل کے بارے میں اٹھنے والی تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ ہم پہلے دن سے ہی متحد تھے۔ آج بھی ایک ساتھ ہیں۔ ایکناتھ شندے ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ جہاں تک وزارت داخلہ، شہری ترقی کی وزارت اور وزارت خزانہ کا تعلق ہے، ہم اتوار کو فیصلہ کرلیں گے۔ انتخابی نتائج پر فڑنویس نے کہاکہ 5 فیصد زیادہ ووٹنگ صرف دو ہی نتائج آسکتے تھے ، یا تو کراری ہار یا زبردست جیت۔ لیکن زمینی ماحول کو دیکھتے ہوئے مجھے جیت کا یقین تھا۔ لاڈکی بہن یوجنا اور پی ایم مودی کے پیغام ‘ایک ہیں تو محفوظ ہیں’ نے ہمارے لیے جادو کا کام کیا۔ جب مجھے مہاراشٹر کا نائب وزیر اعلیٰ بننا تھا تو میرے پاس اعتماد اور صبر تھا۔ میں جانتا تھا کہ ایک دن ایسا وقت آئے گا۔ فڑنویس نے کہا کہ مہاراشٹر ہمیشہ دیگر ریاستوں سے آگے رہا ہے۔ ایف ڈی آئی کے معاملے میں بھی مہاراشٹر نے پہلے 6 مہینوں میں ہی 90 فیصد سے زیادہ سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔ یہ ایف ڈی آئی کے لیے ایک ریکارڈ سال ہوگا۔ ہماری ریاست کاروبار کے لیے کشش کا مرکز ہے۔ یہ ہندوستانی معیشت کا مرکز بھی ہے۔