مودی اور کجریوال میں کوئی فرق نہیں:راہول گاندھی

n6475211671736808236138606dec53745a4db79d5544e875e39f4ee2e843514fa519b78a6f19a0cb4e80f1

دہلی اسمبلی انتخاب کا شور آج اس وقت کئی گنا بڑھ گیا جب سیلم پور علاقہ میں راہول گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ دہلی کی عآپ حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ خاص طور سے انھوں نے اروند کجریوال کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے وعدے تو خوب کیے لیکن کوئی بھی وعدہ وفا نہیں کیا۔ سیلم پور میں ‘جئے باپو، جئے بھیم، جئے سویدھان’ نعرہ کے تحت منعقد عوامی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ”کجریوال جی آئے اور کہا کہ دہلی صاف کر دوں گا، بدعنوانی مٹا دوں گا، پیرس بنا دوں گا۔ اب حالات ایسے ہیں کہ بھیانک آلودگی ہے۔ لوگ بیمار رہتے ہیں۔ پھر وہ مودی۔کجریوال پر بلاواسطہ حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے مودی جی جھوٹے وعدے اور تشہیر کرتے ہیں، ویسے ہی جھوٹے وعدے کجریوال کرتے ہیں۔ ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔