وزیر اعظم مودی نے کشمیر میں زیڈ موڈ ٹنل کا افتتاح کیا

n64752132917368081498669e890c59349d3f3259a9abee0bd3b79b10a22a2043438ebde1bc891624a7c7b2

چیف منسٹر عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کی تعریف کی! ریاستی درجہ کی بحالی کا مطالبہسونہ مرگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سونمرگ علاقے میں زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی کے ساتھ ایل جی منوج سنہا، چیف منسٹر عمر عبداللہ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم مودی نے جلسہ عام سے خطاب کیا اور ٹنل کی تعمیر میں حصہ لینے والے کارکنوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے عوام سے خطاب اوروزیر اعظم مودی کی تعریف کے پل باندھ دئے ۔ اس ٹنل کے ساتھ انہوں نے سرحد کی حفاظت پر کام کرنے کیلئے وزیر اعظم مودی کی بھی تعریف کی۔ان کے خطاب اور حالیہ دنوں کے بیانات کو ایک ساتھ دیکھیں تو انڈیا اتحاد اور کانگریس کیلئے خطرے کی گھنٹی بجتی نظر آتی ہے۔ اپنے خطاب میں سب سے پہلے انہوں نے زیڈ موڈ ٹنل پر دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق کارکنوں اور ڈاکٹروں کے نام لیے جنہوں نے ملک کے لئے اپنی عظیم قربانی پیش کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ریاست کے درجہ کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔ دل کہہ رہا ہے کہ نریندر مودی جلد ہی ریاست کا درجہ بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پراجکٹس نے دہلی اور جموں و کشمیر کے تعلقات کو بدل دیا ہے۔ آج جموں و کشمیر میں حالات بہت بہتر ہیں۔وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر کیلئے متعدد کنیکٹیوٹی پراجکٹ مکمل کیے جائیں گے۔ ہاسپٹلس، کالج اور انفراسٹرکچر بن رہے ہیں اور یہ ہے نیا کشمیر ہے۔ مودی نے مزید کہا کہ آج کشمیر میں لوگ خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔