منی پور کو اب بھی مودی کا انتظار: کھرگے

n647653652173689465237269321e16c261309b25755e8a67156ffb5929b119f27d650ba2245eb23118785d

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ منی پور تقریبا ڈیڑھ سال سے بحران کا شکار ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی وہاں جا کر لوگوں سے نہیں ملے ، حالانکہ منی پور کے لوگ اب بھی مودی کا انتظار کر رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا حوالہ دیتے ہوئے ، جو ایک سال قبل منی پور سے اسی دن شروع ہوئی تھی، کھرگے نے منگل کو کہا کہ وہاں کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش میں راہول گاندھی نے منی پور میں اپنی یاترا شروع کی تھی۔ ایک سال پہلے میں نے وہاں سے اپنی یاترا شروع کی تھی لیکن وہاں کے لوگ اب بھی پریشانی میں ہیں اور مودی سے حل کے منتظر ہیں۔