براؤن شوگر کے ساتھ خاتون سمیت چار گرفتار

n6480278261737111607139d155c684affd44ae3645e3a96196c9d363910c29181b95760932eae2a0f65e71

اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور این جے پی تھانے نے ایک خاتون سمیت چار ملزمان کو 600 گرام براؤن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے نام سمترا برمن، سبھاش برمن، انور شیخ اور شیام شیخ ہیں۔ یہ سبھی کوچ بہار اور مالدہ کے رہنے والے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مالدہ سے کوچ بہار تک منشیات اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ پلان کے تحت سلی گڑی میں براو¿ن شوگر ہاتھ بدلنے والی تھی۔ ایس او جی اور این جے پی تھانے کو اس کی خبرملی۔ جس کے بعد جمعرات کی رات دیر گئے ایس او جی اور این جے پی تھانے نے کاوکھلی سے متصل پوداجھر علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت چار ملزمان کو 600 گرام براو¿ن شوگر کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ جس کی تخمینہ مارکیٹ قیمت 15 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ تھانہ این جے پی پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔