طلاق کی افواہیں ، اوباما کی مشیل کے ساتھ تصویر جاری

n648229113173723356907644f43423cbbed5d8715a031d1e01460ac04e256ccc8f8e9a6f8616de0cee49a4

امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے طلاق کی افواہوں کا بازار گرم ہونے پر اپنی اہلیہ مشیل کے ساتھ مسکراہٹ بھری تصویر جاری کردی۔ سابق خاتون اوّل کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مشیل اوباما کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیا۔ 63 برس کے براک اوباما اور مشیل 30 برس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، پچھلے چند ماہ کے دوران کئی اہم موقعوں پر براک اوباما تنہا نظر آئے تھے، جبکہ سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں بھی مشیل اوباما نے شرکت نہیں کی تھی۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں بھی وہ شرکت نہیں کریں گی۔ افواہوں کا بازار گرم ہونے پر اوباما نے تصویر جاری کرکے لکھا کہ مشیل جس جگہ ہوں گی وہ کمرہ گرمجوشی، ذہانت، مسکراہٹوں اور شائستگی کی عبارت ہوگا۔ مشعل نے بھی جوابی پیغام میں اوباما سے محبت کا اظہار کرکے افواہوں کو ختم کردیا۔