ٹرمپ کی حلف برداری: چینی نائب صدر کی شرکت معمولی بات نہیں!

n6482291111737233468951ef60ded0f74eafc1e2b8be1744dcb948f32a5130f23d05456802e065915d767f

چین نے جمعہ کو کہا ہے کہ نائب صدر ہان چنگ پیر کے روز نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بیجنگ نے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا، باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور اس تعاون میں اضافہ کرنا ہے جس سے دونوں ملک فیضیاب ہو سکیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ‘ہم گفتگو اور رابطوں کو بڑھانے، اختلاف رائے میں مناسب توازن لانے، باہمی طور پر فائدہ مند تعاون بڑھانے ، مستحکم، صحت مند اور پائیدار چین امریکہ تعلقات میں اضافہ اور ایک ساتھ آگے بڑھنے کا صحیح راستہ تلاش کرنے کے لیے نئی امریکی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ چین کی طرف سے یہ بیان، صدر شی جن پنگ اور دیگر غیرملکی رہنماؤں کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے بھیجنے کے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ کے بعد سامنے آیا ہے۔