پسماندہ وکاس فاونڈیشن کے زیراہتمام” تعلیمی اور معاشی بیداری "سیمینار کا انعقاد

n6503022561738516081663a6ed470cf958368fdebd969802574b06b0ea769ad3f85ff3b6222a539c2e1d33

پسماندہ وکاس فاونڈیشن نے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر، نئی دہلی میں ایک کامیاب قومی تعلیمی ایوارڈ اور تعلیمی اور اقتصادی بیداری سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس پروگرام کا مقصد مدرسہ اور جدید تعلیم کے درمیان فرق کو ختم کرنا، خواتین کو بااختیار اور مضبوط بنانا، صحت اور صفائی کو بہتر بنانا، قانونی امداد فراہم کرنا، اور کمیونٹی کی بنیادوں اور سہولیات کو بڑھانا تھا۔قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جب بھی ضرورت پڑی مسلمانوں نے اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے۔ ہندوستان اقلیتوں کے لیے جنت ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہمارے نام پر عہدے لیتے ہیں لیکن عام لوگوں کی بھلائی کے لیے کچھ نہیں کرتے، وزیر اعظم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور جوا سکیمیں دوسروں کے لیے ہیں وہ اقلیتوں کے لیے بھی ہیں اقلیتوں کے لئے کئی اضافی اسکیمیں بھی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔ تعلیم ہر قیمت پر حاصل کرو اگر آپ میں صلاحیت ہے تو آپ کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ نفرت اور خوف ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔پسماندہ وکاس فاونڈیشن کے ڈائریکٹر محمد معراج راعین نے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو مدرسوں میں جدید تعلیم کو اپنانے اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کی ترغیب دینا تھا اور میں یہاں آنے والے تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔’انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم صرف ایک تنظیم نہیں ہے بلکہ یہ ایک سوچ ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ تنظیم اپنے مقاصد تک پہنچنے میں کامیاب ہو گی۔پروگرام کی صدارت حضرت مولانا مرتضیٰ قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ شمس العلوم نے کی۔اس موقع پر کئی نامور شخصیات کو باوقار اعزازات سے نوازا گیا۔ان میں مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ: مفسر قرآن مولانا محمد جمال الدین کاظمی نقشبندی، حکیم الاسلام ایوارڈ: جناب قاری فرمان قاسمی ،قیوم انصاری ایوارڈ: ڈاکٹر ایوب راعین ،غلام سرور ایوارڈ: ڈاکٹر محمد شاہنواز ہاشمی، شہید عبدالحمید ایوارڈ: آفتاب عالم انصاری، عاصم بہاری ایوارڈ: عظیم احمد،شیخ الہند ایوارڈ :مولانا عبدالسبحان قاسمی ،رضیہ سلطانہ ایوارڈ:محترمہ فوزیہ تبسم و دیگر کے نام شامل ہیں ۔پروگرام میں حضرت مولانا قاری انصارالحق مظہری کی تلاوت قرآن سے ہوا اور حافظ شہاداب دہلی کی نعت نبی گنگنائے ۔ مفتی وسیم اکرم قاسمی صاحب، صدرمجلس علمائے، پسماندہ وکاس فاونڈیشن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔اخیر میںڈائریکٹر محترم معراج راعین نے معزز مہمانوں او ر سامعین کا شکریہ ادا کیا۔